اسلام آباد،ایس او پیز کی خلاف ورزی ،30ریسٹورنٹس سیل
660دکانوں کو بند کروادیا گیا ، دو مارکیز بھی سیل کرد ی گئیں، 52سکولوں اور28مساجد کا بھی  معائنہ

اسلام آباد (ویب  نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کرتے ہوئے30ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ 660دکانوں کو بند کروادیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو مارکیز بھی سیل کرد ی گئیں جبکہ 52سکولوں اور28مساجد کا بھی مکمل معائنہ کیا گیا ۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے  کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دفاقی دارالحکومت میں کریک ڈائون کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30ریسٹورنٹس کو سیل کردیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 660دوکانوں کو بھی بند کرادیا گیاجبکہ ریسٹورنٹس اور دوکانوں کے مالکان کو کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا اور اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5490تک پہنچ گئی  ۔