کوئٹہ (ویب ڈیسک)
گوادر میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ردو بدل اورغیرقانونی فروخت سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایاگیا۔
گوادر میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ردو بدل پر نیب بلوچستان نے ایک حاضر سروس اور 4 سابق تحصیل داروں سمیت 15افراد کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔
موضع انقرہ شمالی کی اراضی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ تحصیلدار گوادر بوحیر دشتی اور سابق تحصیلدار طارق گچکی، نثار احمد گورگیج ، نور بزنجو ، نذیر بزنجونے قانون گو عبدالرزاق ،گرد اورخداداد شاہ، پٹواری جاوید علی ، عاصومی، رفیق اور سلطان نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرکے 844 ایکڑ اراضی پرائیوٹ افراد کو فروخت کی۔