لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور کے لاک ڈائون والے علاقوں میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کے معاملے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو لاک ڈائون کیا گیا ۔ڈی سی لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران لاک ڈائون والے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے لاک ڈائون والے علاقوں میں شاپنگ مال، مارکیٹیں اور دفاتر بند رہیں گے۔