اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کورونا وائرس سے مزید 126 افراد جان سے گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 265 نئے مریض سامنے آ گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 52 تک پہنچ گئی۔
کورونا کی تیسری لہر، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 52 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مجموعی طور پر 126 اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 336 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 265 افراد کا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 23 لاکھ 49 ہزار 976 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 4567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 314 ہے، سندھ میں 2 لاکھ 95 ہزار 483 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 25 ہزار 914، بلوچستان میں 23 ہزار 728 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 78 ہزار 725، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 410 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 18 ہزار 129 ہوگئی ہے۔