کراچی :اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 47900پوائنٹس کی سطح پر ہی موجود رہا ،سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ تگڑا ۔فی اونس سونا2ڈالر کی کمی سے1783ڈالر ہو گئی
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس 47900پوائنٹس کی سطح پر ہی موجود رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ،کاروباری تیزی کے باعث49.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 61.84پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس47900.70پوائنٹس سے بڑھ کر47962.54پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 39.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19259.38پوائنٹس سے بڑھ کر 19298.60پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32707.55پوائنٹس سے بڑھ کر32726.18پوائنٹس ہوگیا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس 48100پوائنٹس کی ھد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کے باعث انڈیکس 47800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب75کروڑ71لاکھ96ہزار419روپے کا ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب53ارب38کروڑ90لاکھ 8ہزار618روپے سے بڑھ کر 83کھرب58ارب 14کروڑ62لاکھ 5ہزار37روپے ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 63کروڑ88لاکھ 43ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 18ارب روپے مالیت کے 61کروڑ91لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 187میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 9کروڑ75لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ 3کروڑ56لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ 3کروڑ37لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ76لاکھ اور غنی گلوبل گلاس 2کروڑ37لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھائو میں55.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت2400.00روپے ہو گئی جبکہ37.16روپے کے اضافے سے ہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 532.72روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت9400.00روپے ہو گئی اسی طرح 32.50روپے کی کمی سے صنوفی ایونتس کے حصص کی قیمت 767.50روپے پر آ گئی ۔دوسری جانب انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپے سے گھٹ کر158روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.25روپے سے گھٹ کر157.60روپے اور قیمت فروخت158.35روپے سے گھٹ کر157.70روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.10روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.70روپے سے کم ہو کر157.60روپے اور قیمت فروخت159.10روپے سے کم ہو کر158روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 188روپے سے کم ہو کر187روپے اور قیمت فروخت189.50روپے سے کم ہو کر188.80روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید220روپے سے کم ہو کر218.80روپے اور قیمت فروخت221.50روپے سے کم ہو کر220.80روپے پر آ گئی ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر کی کمی سے1783ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت800روپے کی کمی سے1لاکھ 9ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت686روپے کی کمی سے93ہزار707روپے پر آ گئی۔