کراچی:کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میںپھر مندی۔سرمایہ کاروں کے 23ارب ڈوب گئے

کے ایس ای 100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر 47400پوائنٹس پر آگیا۔63.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں

کراچی(ویب  نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں پھر مندی دیکھی گئی۔سرمایہ کاروں کے 23ارب ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار حصص میںمندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر 47400پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 23ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 63.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے روز بھی کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47600اور47500پوائنٹس کی دو بالائی حد سے نیچے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 150.93پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47640.88پوائنٹس سے کم ہو کر47489.95پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 77.59پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19042.94پوائنٹس سے کم ہو کر 18965.35پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32635.99پوائنٹس سے گھٹ کر32543.99پوائنٹس پر بندہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب57کروڑ57لاکھ88ہزار489روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب64ارب42کروڑ96لاکھ 86ہزار736روپے سے کم ہو کر83کھرب40ارب 85کروڑ35لاکھ98ہزار247روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13ارب ر وپے مالیت کے 49کروڑ97لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے54کروڑ58لاکھ 10ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر473کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،300میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی 6کروڑ75لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ59لاکھ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ 2کروڑ60لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ56لاکھ اور فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ42لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت میں44.98روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر964.98روپے ہو گئی اسی طرح30.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 949.00روپے ہو گئی جبکہ  وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 3962روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1957.38روپے ہو گئی اسی طرح37.50روپے کی کمی سے  گیٹرون انڈسٹریز  کے حصص کی قیمت گھٹ کر483.50روپے پر آ گئی ۔