اسلام آباد (ویب ڈیسک)
تربیلا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا۔ انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کے مطابق تربیلا ڈیم ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا اور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد بھی ایک ہزار 550 فٹ تک ہے۔ارسا کے مطابق بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی تاہم وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا۔