ملک بھر میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال
اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ،مزید 30شہری متاثر
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے 919 مثبت کیسز ہو گئے
اسلام آباد( ویب نیوز)ملک بھر میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا ، اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کر گیا ۔ ملک بھر میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیارکرنے لگا ،اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا ہے، یہاں 24 گھنٹوں میں مزید30 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 207 مریض اس سے متاثر ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آبادکے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص جی 12 کا رہائشی تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی سے گذشتہ 10 روز میں 3 شہری انتقال کر چکے ہیں۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں گذشتہ 5 روز میں 155 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ۔پنجاب میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں اب تک ڈینگی کے 919 مثبت کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔mk