اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا حکومت اشیا خورونوش اور تیل کی قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر ، وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقصادی امور ، وزیرتجارت،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات کئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا خورونوش اور تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھی ، اس کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، معاشی ترقی کیلئیمیکرو اکنامک اعشاریوں کیاستحکام پربھر پور توجہ ہے۔وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔علاو ہ ازیںوزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی، اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں دیر پا معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہیں، کورونا کے باوجود ملک میں اقتصادی اصلاحات کامیاب رہی، معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے۔