ایمریٹس نے نئے سال کے موقع پر خصوصی کرایوں کا اعلان کردیا
پورے سال کے دوران اپنی مرضی کی تاریخوں میں سفر کے لئے 3 جنوری تا 17 جنوری کے درمیان بکنگ کرانا ہوگی
کراچی (ویب نیوز )
دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن، ایمریٹس نے نئے سال کے دوران مسافروں کے سفری لمحات کو یادگار بنانے کے لئے نئے خصوصی کرایوں کی مہم کا اعلان کیا ہے۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ایمریٹس کے صارفین دبئی سمیت مختلف مقبول مقامات کے سفر کے لئے خصوصی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کا آغاز اکانومی کلاس میں 275 ڈالرز اور بزنس کلاس میں 1030 ڈالرز سے ہورہا ہے۔
اس نئی مہم کے تحت 3 جنوری 2022 سے اکانومی کلاس کے کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 275 ڈالرز، لندن کے لئے 650 ڈالرز، استنبول کے لئے 470 ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 960 ڈالرز اور نیویارک کے لئے 950 ڈالرز سے ہورہی ہے۔ اسی طرح، بزنس کلاس کے کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 1030 ڈالرز، لندن کے لئے 1950 ڈالرز، استنبول کے لئے 1550 ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 2890 ڈالرز اور نیویارک کے لئے 2790 ڈالرز سے ہورہی ہے۔
اس شاندار آفر سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کے پاس باسہولت آپشنز کے ساتھ ٹکٹ کی یقینی رسائی بھی میسر ہوگی اور انہیں پرسکون انداز سے کرونا کی طبی سفری انشورنس بھی حاصل ہوگی۔ ایمریٹس کے مسافر 3 جنوری تا 17 جنوری 2022 کے درمیان ایمریٹس ڈاٹ کام یا شراکتی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے اپنی پرواز کی بکنگ کرکے سال 2022 کے دوران اپنی مرضی کی تاریخوں میں اکانومی کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرسکتے ہیں۔
ان خصوصی کرایوں کے ساتھ ساتھ دبئی کا سفر کرنے والے یا اسٹاپ اوور لینے والے صارفین ایمریٹس کی جانب سے مزید اضافی سہولیات سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔
ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس بالکل مفت: ایکسپو 2020 کی بڑی نمائش کے دوران کسی بھی وقت دبئی آنے جانے والے ایمریٹس کے صارفین ایئرلائن سے ہر بک شدہ پرواز کے لئے ایک بالکل مفت ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس حوالے سے متعلق مزید معلومات کے لئے برائے کرم یہ خصوصی پیج (https://www.emirates.com/pk/english/discover-dubai/expo-2020/expo-claim-ticket/) وزٹ کریں۔
مائی ایمریٹس پاس۔ ایکسپو ایڈیشن:براستہ دبئی آمد و رفت کرنے والے صارفین 31 مارچ 2022 تک مائی ایمریٹس پاس ایکسپو 2020 دبئی کے ساتھ ساتھ دبئی شہر میں 500 سے زائد ریٹیل، ڈائننگ اور تفریحی و پرکشش مقامات پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جسے حاصل کرنے کے لئے آپ کو محض اپنے ایمریٹس کا بورڈنگ پاس پیش کرنا ہوگا۔
دبئی میں ہر منٹ پر ایک مائل حاصل کریں: ایمریٹس کے صارفین دبئی میں 31 مارچ 2022 تک ہر گزرے منٹ پر ایک مائل حاصل کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے موجودہ اور نئے ممبرز جو 31 مارچ 2022 سے قبل اس پروگرام کے لئے رجسٹر کراتے ہیں، وہ 5 ہزار تک مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ آفر ایکسپو 2020 دبئی کے دوران 1 اگست 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان سفر کے لئے خریدے گئے ایمریٹس کی تمام پروازوں کی ٹکٹوں پر کارآمد ہے۔ اس آفر میں ایمریٹس اور ای کے پرواز نمبر والی فلائی دبئی کی فلائٹس شامل ہیں۔
ایمریٹس نے سفر کے ہر مرحلے میں حفاظت اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ اپنے مسافروں کے لئے جامع حفاظتی اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں اورانڈسٹری میں جدید سہولیات اور خدمات کے ساتھ مسافروں کی بدلتی ضروریات کی تکمیل کے لئے قائدانہ انداز سے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ایئرلائن نے صارفین کی دیکھ بھال کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں باسہولت اور آسان پالیسیاں، کثیر الجہتی سفری انشورنس کور شامل ہیں۔ یہ اقدامات لائل کسٹمرز کو انکے مائلز اور انکے ٹیئر اسٹیٹس برقرار رکھنے میں بھی معاون ہیں۔
صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملک میں حالیہ سفری پابندیوں کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنی منزل مقصود تک رسائی کے لئے سفری شرائط پوری کرتے ہوں۔ دنیا کے مختلف حصوں سے دبئی آنے والے افراد داخلے سے متعلق اہلیت کی تفصیلات جاننے کے لئے یہ لنک (https://www.emirates.com/pk/english/help/covid-19/dubai-travel-requirements/) وزٹ کریں۔