وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملکی سیکیورٹی، بارڈرزکی صورتحال پر بات چیت
وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی
اسلام آباد(ویب نیوز)
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور بارڈرزکی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میںچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور متعلقہ وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی افغانستان کے حوالہ سے حکمت علی اور پاکستان کی عالمی سطح پر افغانستان کی مدد کے حوالہ سے جو کوششیں کررہا ہے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کا دورہ کررہے ہیں اس حوالہ سے ہونے والی پیش رفت پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال کے حوالہ سے جو حکمت عملی اپنائی جارہی ہے اور جو پاکستان کا مثبت کردار ہے اس حوالہ سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔