اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف 7804ارب روپے رکھنے پر غور شروع کردیا۔ وفاقی ٹیکس وصولیوں میں 1654 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال کا نظر ثانی شدہ ہدف 6150 ارب روپے ہے۔ وفاقی ٹیکس وصولیوں میں 1654 ارب روپے اضافہ کیا جائے گا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کا ہدف2182ارب روپے سے بڑھاکر 2711 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ انکم ٹیکس وصولی میں 529 ارب روپے، جنرل سیلز ٹیکس کا ہدف 2777 ارب جبکہ سیلز ٹیکس کا ہدف 519 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 356 ارب سے بڑھا کر 406 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف 785 ارب سے بڑھا کر 843 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم سرچارج 356 ارب روپے سے بڑھا کر 406 ارب روپے اور گیس سرچارج کا ہدف 66 ارب روپے سے بڑھا کر 76 ارب روپے کیا جائیگا۔ گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج کا ہدف 60 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پیکیج کے تحت مسودہ قانون انکم ٹیکس کا ڈرافٹ ماہ فروری کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ مختلف شعبوں کو دستیاب ٹیکس کریڈٹ ختم کرکے نارمل شرح انکم ٹیکس عائد ہو گا