پنجاب تھیلسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپرونشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب بھرمیں قبل ازپیدائش تشخیص کیلئے فیٹل میڈیسن کی سہولت فراہم کررہاہے
پاکستان میں 1994میں تھیلسیمیاء پروگرام کے ذریعے فیٹل میڈیسن کاآغازکیاگیا
اپریل میں بین الاقوامی ماہرین مقامی ڈاکٹرزکو فیٹل میڈیسن کی تربیت فراہم کریں گے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب تھیلسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپرونشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مختلف صوبوں سے آئے طبی درسگاہوں کی اساتذہ کو فیٹل میڈیسن کے عنوان پر لیکچردیا۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈائریکٹر جنرل تھیلسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپرونشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرحسین جعفر ی اورڈاکٹریاسمین احسان موجودتھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان میں ماں کے پیٹ میں بچے کا علاج اب ممکن ہے۔ ماں کے پیٹ میں بچوں کی جنیاتی اوردیگربیماریوں کی تشخیص ممکن ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ اپریل میں بین الاقوامی ماہرین مقامی ڈاکٹرزکو فیٹل میڈیسن کی تربیت فراہم کریں گے۔ پنجاب تھیلسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپرونشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب بھرمیں قبل ازپیدائش تشخیص کیلئے فیٹل میڈیسن کی سہولت فراہم کررہاہے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں کے اساتذہ کیلئے تربیتی سیشنزکا انعقادکیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ٹیچنگ فیکلٹی پر نئے بننے والے ڈاکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری عائدہوتی ہے۔ایک استادکے قلم کی تشبیہ شہیدکے خون سے دی جاتی ہے۔پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے دس مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پاکستان میں 1994میں تھیلسیمیاء پروگرام کے ذریعے فیٹل میڈیسن کاآغازکیاگیا۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں پہلی بار فیٹل میڈیسن کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ایک ڈاکٹرکومسیحاکہاجاتاہے۔مریض ہسپتال میں آکرہر چیزڈاکٹرکی جھولی میں ڈال دیتاہے۔ایک ڈاکٹرکی تشبیہ حضرت عیسیٰ سے دی جاتی ہے۔حضرت عیسی مردے میں جان ڈال دیتے تھے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت میں پہلی بارٹیچنگ فیکلٹی کیلئے تربیتی سیشنزکاانعقادکیاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعدپہلی تقریرمیں ماں اور بچہ کی صحت پرزوردیاہے۔پنجاب کے دوردرازکے علاقہ جات میں مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے تاریخ میں پہلی باراتنے بڑے پیمانے پر ٹیچنگ فیکلٹی کی ریکارڈترقیاں کی ہیں۔