وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر چار میں سے تین (73 فیصد) پاکستانیوں کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے دنیا بھر میں اس حوالے سے رائے رکھنے والوں کی شرح 81 فیصد پائی گئی۔یہ نتائج دی ورلڈ وائڈ انڈیپینڈنٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ جو کہ دنیا بھر میں ہر براعظم میں مارکیٹ کے حوالے سے ریسرچ اور رائے عامہ سروے منعقد کرنے والا ایک عالمی ادارہ ہے کے حالیہ بین الاقوامی سروے جسے دنیا بھر میں منعقد کیا تھا میں سے سامنے آئے ہیں۔ون انٹرنیشنل نے سالانہ ون ورلڈ سروے (wws-2021) شائع کیا ہے اس سروے میں دنیا بھر کے 29 ممالک کے باشندوں نے شرکت کی جس میں 33,236 افراد کی رائے اور عقائد کا تحقیقی جائزہ لیا گیا ہے اس سروے میں 2021ء میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تصورات اور دنیا بھر میں معاشی ترقی جو قدرتی وسائل کی کمی کے بغیر کی جاتی ہے کی اہمیت سے متعلق خیالات اور عقائد کا تجزیہ کیا گیا ہے پاکستان میں فیلڈ ورک کا انعقاد 10 اکتوبر سے 11 نومبر 2021ء کے درمیان ہوا اور یہ سروے 1000 افراد سے لیا گیا۔سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ برائے مہربانی بتائیں کہ آپ مندرجہ ذیل عبارت سے کس حد تک متفق یا غیر متفق ہیں؟گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات(جنگلا ت میں لگنے والی آگ،سیلاب،سمندری طوفان وغیرہ) میں اضافہ ہوا ہے پاکستان میں اس سوال کے جواب میں 47 فیصد جوابدہندگان کے مطابق وہ اس بات سے مکمل طور پر متفق ہیں کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات(جنگلات میں لگنے والی آگ،سیلاب،سمندری طوفان وغیرہ) میں اضافہ ہوا ہے 26 فیصد جوابدہندگان کے مطابق وہ اس بات سے کسی حد تک متفق ہیں 13فیصد جوابدہندگان کے مطابق وہ اس بات سے کسی حد تک غیر متفق ہیں جبکہ 11 فیصد جواب دہندگان کے مطابق وہ اس بات سے مکمل طور پر غیر متفق ہیں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات(جنگلات میں لگنے والی آگ،سیلاب،سمندری طوفان وغیرہ) میں بالکل بھی اضافہ نہیں ہوا تاہم 3 فیصد جواب دہندگان نے اس حوالے سے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات (جنگلات میں لگنے والی آگ،سیلاب،سمندری طوفان وغیرہ) میں اضافہ ہوا ہے کے حوالے سے رائے رکھنے والوں کی شرح تعلیم یافتہ افراد میں زیادہ پائی گئی۔گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا ۔یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1000 مرد و خواتین سے 20 اکتوبر تا 11 نومبر 2021ء میں منعقد ہوا ۔غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر 95فیصد لگایا گیا ہے اس سروے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ فون انٹرویو تھا۔