اسلام آباد و (ویب ڈیسک)
حکومت نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ر ی ایڈمیشن اور مجرمان کی حوالگی کے معاہدوں سے متعلق خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، مشیر داخلہ برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق، وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کابینہ منظوری کے بعدکمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ر ی ایڈمیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ برطانیہ سے حتمی مشاورت کے بعد معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کو دستخط کے لئے پیش کیا جائیگا۔ اس معاہدے کامسودہ گذشتہ ماہ مشاورت کیلئے برطانوی حکومت کو بھیجاگیاتھا۔اب اس معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دستخط کے لئے جلد پیش کیا جائیگا۔ معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہونگی۔کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی معاہدے کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مجرمان حوالگی معاہدے سے متعلق مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ مجرمان حوالگی معاہدہ طے پانے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔