نیب تاریخ کی سب سے بڑی 16 ارب روپے پلی بارگین کی درخواست منظور
نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان نے پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی
لاہور(ویب نیوز)
نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ پلی بارگین 16 ارب روپے کی ہے۔ پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے منظور کی ہے۔احتساب عدالت نے اسی ضمن میں متاثرہ خاتون کو تین سالوں میں رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے، متاثرہ خاتون نے احتساب عدالت میں پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان مبینہ طور پر 25 ارب 10 کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس 10 ہزار سے زائد صفحات اور 12 فولڈرز پر مشتمل ہے،عدالت نے نجی ہاسنگ سوسائٹی کو تین سالوں میں رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ نیب نے نجی ہاسنگ سوسائٹی کے خلاف 25 ارب مالیت کا ریفرنس دائر کیا تھا۔۔