انکوائریاں نئے ترمیم شدہ ایکٹ پر من وعن عمل کرتے ہوئے شئیر نہیں کر سکتے، نیب
نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے
چیئرمین نیب کی ہدایت ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں، نیب اعلامیہ
اسلام آباد (ویب نیوز)
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،متعدد انکوائریوں کی منظوری دی گئی،نیب کا کہنا ہے کہ انکوائریاں نئے ترمیم شدہ ایکٹ پر من وعن عمل کرتے ہوئے شئیر نہیں کر سکتے،چیئرمین نیب کی ہدایت ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکوٹر جنرل اکاونٹیبلٹی سید اصغر حیدر،ڈی جی آپریشنز نیب مرزا محمد عرفان بیگ اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ کے اجلاس میں متعدد انکوائریز کی منظوری دی گئی جن کی تفصیلات نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022پر من وعن عمل کرتے ہوئے شئیر نہیں کی جارہی ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ چئیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پر قانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔