- پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈ ہسپتال اور 23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں
- پنجاب کے ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر صحت پنجاب
لاہور (ویب نیوز)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آغانبیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر،میاں زاہدالرحمن ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج،گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک،نئے مختلف زیرتعمیرسرکاری ہسپتالوں کی ایس این ایز،ملتان میں نشترٹو،ڈی ایچ کیوہسپتال گوجرانوالہ کی ٹیچنگ ہسپتال میں منتقلی،انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی،نارروال اوراوکاڑہ میں میڈیکل کالج کی تعمیراورٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کی آؤٹ سورسنگ کے اقدامات کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری محمد عثمان اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھر میں صحت کے تمام منصوبوں پرپیش رفت جاری ہے۔پنجاب کے ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈ ہسپتال اور 23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور نئے سرکاری ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے۔پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
- صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبہ بھرمیں پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے اورمہنگے داموں بیچنے والے مافیاکے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دے دیا
- ڈی جی ڈرگزکنٹرول ڈاکٹرسہیل کو فوری پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں خریدوفروخت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- پنجاب میں ڈینگی میں اضافہ کے دوران پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں خریدوفروخت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے
- پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر صحت پنجاب
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبہ بھرمیں پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے اورمہنگے داموں بیچنے والے مافیاکے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دے دیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں صوبہ بھرکی ڈینگی کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرفرخ نوید،سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ڈاکٹراسداسلم خان،چیئرمین ڈی ایگ ڈاکٹرتنویرالاسلام،میاں زاہدالرحمن ودیگرافسران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرفرخ نوید اور ڈاکٹراسداسلم خان نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی میں اضافہ کے دوران پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں خریدوفروخت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر صحت نے ڈی جی پنجاب ڈرگزکنٹرول ڈاکٹرسہیل کو فوری پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں خریدوفروخت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکررہے ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعدادکوبڑھانے کیلئے ریمپ اپ پلان تیارکرلیاگیاہے۔شہری ڈینگی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی ہیلپ لائن نمبر0304ـ1111781پرکال کرسکتے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ تشویش ناک ہے۔تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات کو اپنے علاقہ جات میں ڈینگی کی سرویلنس کوبڑھاناہوگا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ ڈینگی کے لارواکی تلفی کویقینی بناناہوگا۔پنجاب میں ڈینگی کی شرح میں کمی لانے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔صوبائی وزیر صحت نے سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزکو ڈینگی کے ٹیسٹوں کے نرخوں کے متعلق مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔انہوں نے چیئرمین ڈی ایگ ڈاکٹرتنویرالاسلام کو ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ سے متعلق پروٹوکولزکوریوائزکرنے کی بھی ہدایت کی۔