لاہور (ویب نیوز)
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کے لیے المیہ ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب کو دعا کرنی چاہیے کہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو، جب تک آپ آئین نہیں بچاتے آپ ملک نہیں بچاسکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ سارے بھاگ رہے ہیں، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی فکر ہے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح اپنا این آر او بچالیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین ہزار کارکنوں کو پکڑا ہوا ہے،ہر روز نئی ایف آئی آر ہوتی ہے۔