پانچ سو ملین کی لاگت سے تیسرے اور آخری مرحلہ کا کام ایک ماہ میں مکمل ہوگا، محمد علی باچا
اتحادی جماعتوں کے مذاکرات پر تحفظات حقیقت پر مبنی ہیں، فیصل کریم کنڈی
چشمہ رائیٹ بنک کینال کے آخری تین فیزز کے ٹینڈر ہوگئے ہیں یہ کام ایک ماہ میں کام مکمل ہوگا،میڈیا سے گفتگو
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب نیوز)
وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ چشمہ رائیٹ بنک کینال کی مرمت و بحالی کے لیئے سات سو ملین روپے مختص کیے گئے ہیں منصوبہ کے تیسرے اور آخری مرحلہ کے کام کا وفاقی وزیر مملکت برائے آبی وسائل و پی پی پی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر محمد علی باچا اور وفاقی وزیر مملکت تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم خان کنڈی نے افتتاح کردیا۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی، فنانس سیکرٹری فرزند خان وزیر بھی انکے ہمراہ تھے، میڈیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے آبی وسائل محمد علی باچا نے کہا کہ چشمہ رائیٹ بنک کینال ہمارے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے اور آج اسکی بحالی کا کریڈٹ بھی پی پی پی کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کی وجہ سے سی آر بی سی کی تباہی سے مقامی زمیندار بری طرح متاثر ہورہے تھے۔ وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود سی آر بی سی کیلئے پہلے مرحلہ میں دوسوملین کی لاگت سے بحالی کا کام مکمل کیا اور اب پانچ سو ملین کی لاگت سے تیسرے اور آخری مرحلہ کا کام ایک ماہ میں مکمل ہوگاانہوں نے کہا کہ پی پی پی دعووں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے اس منصوبہ کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی ، احمد کریم کنڈی کا ان پر شدید دبائو تھا اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے بھی اس بارے بھرپور دلچسپی لی اور آج ہم اسکا افتتاح کررہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی پی پی کی لیڈر شپ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کی حامی و داعی ہے اتحادی جماعتوں کے مذاکرات پر تحفظات حقیقت پر مبنی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں مذاکرات کے زریعے مسائل کے حل کا متقاضی ہے عمران خان کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ مذاکرات کے حوالے سے خوش آئند نہیں ہے ہم مذاکرات کی کامیابی کے حوالہ سے بہتر امید رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جانب جلد الیکشن کی ڈیمانڈ کرتے ہیں تو دوسری جانب دواسمبلیوں کی بحالی کی باتیں کرتے ہیں پرویز الہی کو پہلے ڈاکو عمران خان کہا کرتے تھے اور کل انکے حق میں اپنے دعوں کی نفی کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے ۔ ماضی میں بھی گرفتاریاں ہوئیں صدر زرداری، فریال تالپور اور خورشید شاہ نے گرفتاریاں دیں اور عدالتوں کاسامنا کیا انہوں نے کہا کہ چشمہ رائیٹ بنک کینال کے آخری تین فیزز کے ٹینڈر ہوگئے ہیں یہ کام ایک ماہ میں کام مکمل ہوگا۔