کراچی(صباح نیوز)
اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق درآمدی بل میں کمی کے باعث جاری کھاتوں میں کمی آئی ہے جبکہ 6 ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور برا?مدی شعبے کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ا?ئی ایم ایف پروگرام سے معیشت درست سمت پر رہی جبکہ 6 ماہ کے دوران عرصے میں کریٹ ریٹنگ مستحکم رہی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات درکار ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کے برابر ہی رہی جبکہ مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے قابو میں رہا اور ٹیکس رعایات کے خاتمے اور نئی لیویز سے محاصل میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، کم پانی اور وبائی حملوں سے کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے جبکہ گندم کی فصل اور گلہ بانی کے امکانات حوصلہ افزا ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں استحکام رہا، مہنگائی میں اضافہ رسد میں تعطل کے باعث ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے پالیسی ریٹ میں 225 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی ہے۔