انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان نے دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان تحریک انصاف
بطور چیئرمین حصہ نہ لینے بارے سینئر رہنما کے دعوی کی تردید کردی گئی
ا سلام آباد ( ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین عمران خان کے نئی مدت کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا معاملہ پر بیان جاری کردیا گیا۔ اس معاملے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعوی کی تردید بھی کردی گئی ۔ انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا ہرگز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریق کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف نے یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔