کراچی(صباح نیوز)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو ملا جلا رجحان رہا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 16.10پوائنٹس کے اضافے سے33283.79پوائنٹس کی سطح پر آ گیااور52.13فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر اس کے باوجود مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کیے سرمائے میں 4ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت125.23فیصد زائد رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری اور منافع کے حصول کی عرض سے فروخت کے متوازی رجحانات وقفے وقفے دیکھنے میں آئے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس33325.54 کی بلند اور33126.29پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا یہاں تک کہ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس16.10پوائنٹس کے اضافے سے33283.79پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 11.77پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14607.93پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 15.57پوائنٹس کی کمی سے23666.61پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور29میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب85کروڑ67لاکھ روپے سے گھٹ کر 63کھرب 91کروڑ82لاکھ روپے ہوگئی ۔پیر کو19کروڑ82لاکھ 48ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 11کروڑ10لاکھ 23ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 46.01روپے کے اضافے سے 666روپے اور وائتھ پاک کے حصص کی قیمت27.85وپے کے اضافے سے 837.85روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت650روپے کی کمی سے9850روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت49.99روپے کی کمی سے 760.01روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاکستان ، یونٹی فوڈز، ہیسکول پٹرول،ہم نیٹ ورک ، میپل لیف ،ڈیکسون آکسی چیم ،کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران اورسوئی نادرن گیس کے حصص سرفہرست رہے ۔