کراچی(صباح نیوز)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس100پوائنٹس کے اضافے سے 33800پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،تیزی کے 53.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،فوڈز ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33997.29پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم کاروبار کے اختتا م تک انڈیکس اس طرح کو برقرار نہ رکھا سکا مگر کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 111.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33693.04پوائنٹس سے بڑھ کر 33804.90پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 21.85پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14796.73پوائنٹس سے بڑھ کر 14818.58پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23884.77پوائنٹس سے بڑھ کر 24019.98پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب92کروڑ15لاکھ41ہزار 533روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب45ارب 37کروڑ24لاکھ 4ہزار814روپے سے بڑھ کر 63کھرب81ارب 29کروڑ39لاکھ 46ہزار 347روپے ہو گیا ۔جمعرات کو 6ارب روپے مالیت کے 24کروڑ2لاکھ8ہزار حصص کے سووے ہوئے جبکہ بدھ کو 8ارب روپے مالیت کے 21کروڑ92لاکھ 1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،147میں کمی اور 17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ 9لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ86لاکھ ،ایگری ٹیک لمیٹڈ 1کروڑ47لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ23لاکھ اور میپل لیف94لاکھ90ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت260.21روپے کے اضافے سے6347.50روپے ہوگئی اسی طرح 89روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈزایکس ڈی کے حصص کی قیمت 9100.00روپے پر جا پہنچی جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت42.00روپے کی کمی سے 528.00روپے اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت39.16روپے کی کمی سے 1349.84روپے پر آ گئی ۔