افراط زر کی شرح  9 فیصد آنے پر  تمام چیمبرز آف کامرس ، انڈسٹریز کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

راولپنڈی اسلام آباد(ویب  نیوز)

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز  کے وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی ائی طارق خان جدون نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور ملک کے تمام چیمبرز شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں، افراط زر کی شرح ملک میں 9 فیصد تک آنا خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ کو افراط زر کے مطابق 10 فیصد تک لایا جائے(FPCCI) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تمام چیمبرز کی نمائندہ تنظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔انہوںنے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ ہے کہ ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹ کی فوری کمی کا اعلان کیا جائے۔ ایف پی سی سی آئی ملک کے تمام چیمبرز شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شرح سود میں فوری کمی ضروری ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے، قرضے لینے کے اخراجات کم کیے جاسکیں اور کاروباری سرگرمیاں، سرمایہ  کاری، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے شرح سود میں کمی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتوں ،ایس ایم ایز اور بڑی صنعتوں کو اہم مدد ملے گی۔