پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان
عمرن خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی۔ علیمہ خان

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مظاہرے میں تین بنیادی مطالبات رکھے جائیں گے جن میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی بحالی، پارٹی رہنماں اور ورکرز کی رہائی اور سنہ 2024 کے انتخابات کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی شامل ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے معاشرے کے تمام طبقات جن میں سول سوسائٹی، طلبہ اور کسانوں کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔اس سے قبل، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو حتمی احتجاج کی کال دے دی ہے۔ان کے بقول عمران خان نے کہا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق گرفتار لوگوں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے لیے لوگ نکلیں۔