بازاروں میں کام ٹھپ ، پانی گھروں میں داخل ہو گیا ، الیکٹر ک آلات اور فرنیچر سمیت اشیا کو شدید نقصان پہنچا
سپر (لاہور 8 گھنٹے مسلسل بارش ) اوسطاً 136 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، نظام زندگی درہم برہ
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، شہر میں ہونے والی بارش نے حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے.
بارش کے باعث دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ استاتذہ کے جاری ٹرینگ پروگرام بھی ملتوی ہو گئے. بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں. وزیراعلیٰ
لاہور شہر میں تقریباً 136 ملی میٹر ریکارڈ بارش، شہر بھر میں برستی بارش میں واسا، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل رہیں
لاہور (سٹاف رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں تقریباً 8 گھنٹے مسلسل بارش کے تاریخی سپیل سے اوسطاً 136 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی۔ بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ۔ دھرم پورہ،فیروز پور روڈ، اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ،مغل پورہ بیجنگ اورشادمان انڈرپاس ،ماڈل ٹائون، گارڈن ٹائون، فیرروز پور رڑ،لکشمی چوک، ہال روڑ،ملتان روڑ ، بیڈن روڑ،شاد باغ، بادامی باغ اور اندرون شہرسمیت شہر بھر کی بیشتر سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی ندی نالوںکی شکل اختیار کر گیا جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، شہر میں ہونے والی بارش نے حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے،کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔بازاروں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا جس سے الیکٹر ک آلات اور فرنیچر سمیت اشیا کو شدید نقصان پہنچا۔بارش کی شدت اور سڑکوں و گلی محلوں میں پانی بھر جانے کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہریوں سے اپیل کی کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔بارش کے باعث دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ استاتذہ کے جاری ٹرینگ پروگرام بھی ملتوی ہو گئے۔بیشتر علاقوں میں دن بھر ٹریفک معطل رہی۔عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شہر بھر کے بوسیدہ سیورج سسٹم کے پائپ چوک ہوجانے کے باعث ہنگامی بنیادوں پر نئی سیورج لائنیں بچھائی جائیں۔ موسلادھار بارش میں واسا اہلکاروں نکاسی آب کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے کام جاری رکھا..
لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک )لاہورشہر میں تقریباً 8 گھنٹے مسلسل بارش کے تاریخی سپیل سے اوسطاً 136 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شہر بھر میںبرستی بارش میں ہی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے ، واسااور دیگر متعلقہ اداروںکی ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل رہیں۔ صرف چند گھنٹوں میں ہی شہر کے متعدد مقامات سے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کرتی رہیں۔ دھرم پورہ،فیروز پور روڈ، اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ،مغل پورہ بیجنگ اورشادمان انڈرپاس بھی مکمل طور پر کلیئر کر دیئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن، ایف سی کالج ، نشتر ٹاؤن،ظہور الٰہی روڈ انڈر پاس ،گرجا چوک اورشالامار لنک روڈ کی بیشتر سڑکوںسے بارش کے پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے
۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے وارڈن اور افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ واسا اہلکار برساتی نالوں میں رکاوٹیں ہٹانے کے لئے اندر اتر گئے۔ بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے نالوں کی صفائی کا عمل بھی چند گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔سڑکوں پر واسا کی ٹیمیں پہنچ کر کئی برستی بارش میں پانی نکالنے میں مشغول رہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بارش کے دوران شہریوں کو بلا صورت سڑکوں پر آنے سے گریز کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موسلادھار بارش میں گھنٹوں کھڑا ہوکر کام کرنے والے واسا اہلکاروں کو شاباش دیتی ہوں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کے باوجودواسا اور متعلقہ ادارے کی ٹیمیں مسلسل کام میں مصرورف رہیں






