15وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل  ہوگیا

سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان کے تحت 800 سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے گئے

اسلام آباد( ویب  نیوز)

15وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل  ہوگیا جبکہ اہم انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کیلئے سائبر سیکورٹی آڈٹ جاری ہے ، وزارت آئی ٹی کے دستاویز کے مطابق سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان کے تحت 800 سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے گئے سائبر حملوں سے بچاو کیلئے 60 سائبر سیکورٹی ایڈوائزریز جاری کی گئیں،قومی سطح پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی، سائبر سیکورٹی سے متعلق وفاقی و صوبائی اداروں کے لیے 56 تربیتی سیشنز مکمل کیے گئے 12خصوصی تربیتی سیشنز، 15 سے زائد ورکشاپس، ہیکاتھونز اور بوٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیاسائبر سیکورٹی سے متعلق 15 سکیورٹی گائیڈ لائنز اور ٹریننگ گائیڈ لائنز جاری کی گئیںیونیورسٹیوں، تھنک ٹینکس اور سائبر سکیورٹی فرمز کیساتھ 20 معاہدے کیے گئے سائبر سیکورٹی سے متعلق عوامی آگاہی کے پروگرامز شروع کیے گئے، جونیئر سائبر سپر ہیروز اور انٹرنشپ پروگرام بھی لانچ کیے گئے، سائبر سیکورٹی منصوبے کے لیے کل فنڈز 1 ارب 79 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص کیے گئے اب تک 60 فیصد فنڈز یعنی 1 ارب 7 کروڑ 61 لاکھ روپے استعمال ہو چکے، سائبر سیکورٹی کے لئے آئندہ مالی سال 25-26 کے لیے 25 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔