دریائی پٹی کے متعدد دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے، فصلیں برباد ہو گئیں،چناب کے حفاظتی بند میں شگاف، 3 مزدور بہہ گئے.سیلاب میں مختلف حادثات میں 97 شہری جاں بحق ہوئے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث 4500 سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔
( پنجاب سندھ سرحد) دریائی پٹی پر تباہی، زمینی رابطے منقطع، فصلیں برباد
دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طورپر 2 ہزار 334 دیہات متاثر ہوئے، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 672 دیہات متاثر ہوئے جب کہ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث ایک ہزار 482 موضع جات متاثر ہوئے۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے خیر سادات میں سیلابی پانی پر کٹ لگانے پر جھگڑا ہوگیا، فریقین کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پانی چھوڑنےکی کوشش پر جھگڑا ہوا۔
دریا چناب کے حفاظتی بند میں ایک بار پھر شگاف پڑ گیا ہے، جس سے قریبی دیہات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔ 80 فٹ چوڑے شگاف کو پُر کرنے کی کوشش میں 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے ،شگاف پُر کرنے کے لیے مشینری طلب کرلی گئی،






