ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔

 داعش خراسان کمانڈر…. محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک

باجوڑ: بارودی مواد کا دھماکا، 3 بچے شہید، زخمی ہیلی کاپٹر میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا۔   لغڑئی میں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد  بارودی مواد پھٹ گیا،

احسانی، جو تاجک نسل سے تھا، سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔
باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری ہے، سکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
email sharing button
اسلام آباد: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔ احسانی، جو تاجک نسل سے تھا، سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری ہے، سکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔  باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں پاک فوج نے فوری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔  ذرائع کے مطابق لغڑئی میں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا، زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔ یہ سانحہ ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے، فتنہ الخوارج ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وادی تیراہ میں بھی کچھ دن پہلے فتنہ الخوارج کے ذخیرہ شدہ باردوی مواد پھٹنے سے کئی معصوم شہری شہید اور 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ دھماکے کا یہ افسوسناک واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، مقامی آبادی کے تعاون سے پاک فوج باجوڑ کے علاقوں کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے پر عزم ہے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق عوام کے تعاون سے سکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے باجوڑ کو فتنہ الخوارج کے خطرات سے جلد مکمل پاک کریں گے۔