فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائینگی، دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دینگے،صدر وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا فورسز کو خراج تحسین
سپر ( اورکزئی ایجنسی واقعہ) سکیورٹی آپریشن میں 19 دہشتگرد ہلاک ا ( جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس)
صدرمملکت اور وزیراعظم نے سکیورٹی آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرات مند سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل جنید۔ میجر طیب اور9 جوانوں نے قیمتی جانیں نچھاور کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں. محسن نقوی
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،بلاول بھٹو ودیگرسیاسی قیادت نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے سکیورٹی آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرات مند سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی ایجنسی واقعہ کی مذمت کی ہے ،صدر نے واقعہ میں میں شہید ہونیوالوں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ صدرمملکت نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اورکزئی میں 19بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کوہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید ۔ میجرطیب اور 9 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی ۔ محسن نقوی نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید۔ میجر طیب اور9 جوانوں نے قیمتی جانیں نچھاور کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی لیکن وطن پر آنچ نہ آنے دی ،پوری قوم کو لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت دیگر بہادر شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ان شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے شہادتوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ شہدا کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اورکزئی آپریشن میں 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سیکورٹی فورسز پر حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی،ملک دشمن سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،بہادر فورسز اور نڈر عوام ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کی ہر سازش کو ناکام بناتے رہیں گے۔





