پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو 375 سے 480 روپے فی 40 کلوگرام گنے کی قیمت ادا کر رہی ہیںـن کین کمشنر پنجاب
لاہور (ویب نیوز)
کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں 5409889 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی ہے اور کرشنگ سیزن کے آغاز سے اب تک شوگر ملیں روٹین کے ساتھ کرشنگ کر رہی ہیں اور حالیہ کرشنگ سے 430784 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی اور پنجاب میں9دسمبر تک 542900 میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ان میں گزشتہ سال کے سٹاک سے 112116 میٹرک ٹن چینی بھی شامل ہے جو صوبے کی ضرورت سے وافر ہے۔ امجد حفیظ نے بتایا کہ کرشنگ سیزن سے قبل چینی کی ایکس مل قیمت 171 سے 178 روپے فی کلو تھی جبکہ دسمبر میں یہ کم ہو کر 154 سے 163 روپے فی کلو ہو گئی ہے، اس طرح سے چینی کی ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ہوئی جبکہ پرچون میں 10 سے 15 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی اور ائندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔کین کمشنر نے بتایا کہ کسانوں کو گنے کی قیمت 375 سے 480 روپے فی 40 کلو گرام ادا کی جا رہی ہے اور تمام شوگر ملیں کسانوں کو گنے کی ادائیگی بروقت یقینی بنا رہی ہیںـانہوں نے کہا کہ شوگر مل لیں 2.5 سے لے کر 5 روپے فی 40 کلو گرام سیس کی مد میں کٹوتی کر رہی ہیں اور بابا فرید شوگر مل اوکاڑا 375 اور 2 سٹار شوگر مل ٹوبہ ٹیک سنگھ 380 روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے گنے کی خریداری کر رہی ہیں جبکہ گنے کی قیمت میں اضافہ فاصلے سے مشروط ہے جس سے قیمت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے





