صاحب اختیار کی پالیسی بانی پی آئی کو مائنس کرنا ہے: سہیل آفریدی


انہوں نے کہا کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم تھا ان کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، شہباز شریف کہتا تھا اسے 30 فیصد بھی سپورٹ ملے تو پاکستان کو یورپ بنا دوں گا، وہ تو ان کے لیے پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے، حکومت 5300 ارب کی چوری کا حساب دے، ملک کا یہ حال ہے فیکٹریاں بند، نوجوان بیرون ملک بھاگ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، پاکستان کے مفاد میں جو ہوگا ہم وہی کریں گے۔



