email sharing buttonsharethis sharing button
اسلام آباد: (ویب  نیوز)
قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حکومت کی جانب سے 10 بل قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بلوں میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026ءایجنڈے میں شامل ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن، درآمدات برآمدات بینک آف پاکستان ترمیمی بلز ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن تنظیم نو، لائف انشورنس نیشنلائزیشن، وفاقی تعلیمی بورڈ، ٹریول ایجنسیز ترمیمی بلز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

پاکستان ٹورسٹ گائیڈ، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ترمیمی بلز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، وفاقی وزراء نئے قوانین قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین 4 قوانین پر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات پولین بلوچ تین بلز پر کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔

چیئرمین خزانہ کمیٹی ایک بل پر رپورٹ پیش کریں گے، پولین بلوچ، پیمرا ترمیمی بل، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔

چیئرمین کمیٹی اخباری ملازمین کی ملازمت کی شرائط سے متعلق بل پر اپنی رپورٹ ایوان میں رکھیں گے، چیئرمین خزانہ کمیٹی انکم ٹیکس آرڈیننس میں تیسرے ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔