sharethis sharing button
اسلام آباد: ( ویب  نیوز)
صدر نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا۔

ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہوں گے، چار خواتین، ایک کسان یا ورکر، ایک تاجر یا بزنس مین، ایک نوجوان اور ایک غیرمسلم رکن شامل ہوگا، یو سی سطح پر جنرل ممبران کا انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

جہاں مقامی حکومت فعال نہیں ہوگی وہاں حکومت ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی، مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر کو ٹیکس، فیس، کرایہ، ٹول اور دیگر چارجز عائد کرنے کا اختیار دیا گیا، تجویز کردہ ٹیکس حکومت کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کا پابند ہوگا۔