ایران کی جانب بڑی امریکی فورس روانہ، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

ایران کی جانب بڑی امریکی فورس روانہ، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

انہوں نے کہا کہ ایران پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے، ایران کو کہا تھا کہ اگر پھانسیاں دیں تو کارروائی کریں گے، میری دھمکی کے بعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کر دیں۔

امریکی صدر نے ایران سے متعلق مزید کہا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنائے تو دوبارہ حملہ کریں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اپریل میں چین جاؤں گا اور سال کے اختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔