دارالافتا نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے AI پر انحصار غلط معلومات کے پھیلاؤ اور گمراہ کن تشریحات کو جنم دے سکتا ہے۔

سپر  (  قر آن پاک کی تفسیر) مصنوعی ذہانت ’’AI‘‘ کا استعمال ممنوع قرار! (   مصری دارالفتا )

فتویٰ میں کہا گیا کہ مذہبی تعلیمات کے لیے محتاط، باخبر فہم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ وسیع علم اور تجربہ رکھنے والے اہل علم ہی فراہم کر سکتے ہیں۔
قرآن مجید کی آیات کی تفسیر کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین قابل اعتماد اور تسلیم شدہ مذہبی حکام، جیسے کہ قائم علما اور تسلیم شدہ مذہبی اداروں سے مشورہ کیا جانا چاہیے۔

قاہرہ (ویب  نیوز  )   مصری دارالفتا نے قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت ’’AI‘‘ کی ایپلیکیشنز کا استعمال ممنوع قرار دے دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالافتا اور ملک کے سرکاری مذہبی مشاورتی ادارے نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) ایپلی کیشنز بشمول ChatGPT جیسے ٹولز کے استعمال کو قرآن کی تفسیر کے لیے استعمال کرنا ناجائز ہے۔ مصری دارالافتا کا فتویٰ ایک سائل کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔

دارالافتا نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے AI پر انحصار غلط معلومات کے پھیلاؤ اور گمراہ کن تشریحات کو جنم دے سکتا ہے۔  فتویٰ میں کہا گیا کہ مذہبی تعلیمات کے لیے محتاط، باخبر فہم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ وسیع علم اور تجربہ رکھنے والے اہل علم ہی فراہم کر سکتے ہیں۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی آیات کی تفسیر کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین قابل اعتماد اور تسلیم شدہ مذہبی حکام، جیسے کہ قائم علما اور تسلیم شدہ مذہبی اداروں سے مشورہ کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ حکام اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ صحیح مذہبی تعلیمات عوام تک پہنچائی جائیں۔

واضح رہے کہ یہ فتویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کے تعلیمی، مذہبی اور تحقیقی ادارے مذہبی تعلیم اور علمی تحقیق سمیت مختلف ایپلی کیشنز کے لیے AI ٹیکنالوجی کے استعمال کے فوائد اور نقصانات پر بحث کر رہے ہیں۔