رام اللہ (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز مقبوضہ بیت المقدس اور مغرب کنارے سے دو لڑکیوں سمیت 19 فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسکے فوجیوں نے 9 فلسطینی گرفتار کیے ہیں جبکہ مقامی شہریوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 19 شہریوں کو حراست میں لیا ۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ فلسطینیوں نے بیت لحم کے قریب سڑک پر اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکے فوجیوں نے مجرموں کا پیچھے کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔اسی دوران فلسطینی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا شہر میں فلسطینی گاڑی پر فائرنگ کی اوراسمیں سوار دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔دو نوجوان فلسطینی لڑکیوں کو اسرائیلی فوج نے الخلیل کے مشرق میں غیر قانوںی صہیونی بستی کریات اربع کے قریب الراس فوجی چوکی سے گرفتار کیا جس کی شناخت شروق البدان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 25 سال اور دوسری لڑکی کی شناخت روان ابو سنینہ کے نام سے ہوئی جسکی عمر 17 سال ہے۔