لاہور (صباح نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول تونسہ شریف شہر کا دورہ کیاـوزیر اعلی عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ بھی لا علم رہی ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی مشاہدہ کیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں صفائی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا گھر آپ سب کے لئے محفوظ ہے ـ کورونا سے بچنا ہے تو شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ کورونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتیں گےـ
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال احتیاط کی متقاضی ہے۔آزمائش کے وقت میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے حقیقی مسیحا ہیں۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجودہ صورتحال میں مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے خدشے کے باوجود دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے۔نادار طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تونسہ شریف میں معززین علاقہ اور عمائدین نے ملاقات کی ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے ـ بدلتے حالات میں شہریوں کو بھی اپنے روز مرہ کے معمولات کو بدلنا ہو گاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ موذی مرض کو شکست صرف گھر وںمیں رہنے اور سماجی فاصلے رکھنے سے دی جا سکتی ہے ـ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کیا ہے ـشہری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر کے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ بنائیںـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ شہر کے مسائل پہلے بھی حل کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گےـ آپ سے میرا دلی رشتہ ہے ـیہ تعلق ہر آنے والے دن مضبوط سے مضبوط تر ہو گاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن آج بھی سیاست چمکانے کی کوششوں میں مصروف ہے ـ پاکستان کے عوام اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں ـاپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کیا ہے ـ
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صحافی ملک منصور احمد کی زیر قیادت تونسہ شریف کے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی ـ صحافیوں کے وفد نے درپیش مسائل سے وزیر اعلی عثمان بزدار کو آگاہ کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافیوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں کے صحافیوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔صحافی کالونی کا دائرہ کار بتدریج ڈویژن کی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا ہے ـکورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی میں صحافت کا کردار اہم ہے ـ ان حالات میں صحافت اور میڈیا کا مثبت کردار لائق تحسین ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائر س کے باعث صحافی بھی ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن پر اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ـ