لاہور (صباح نیوز)
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق ایم این اے اور خواجہ سلمان رفیق ایم پی اے کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ,چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے ۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا۔اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں