کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں1 لاکھ 9 ہزار ہو گئیں، 17 لاکھ سے زائد متاثر
امریکا میں تعداد 20 ہزار سے تجاوزکر گئی،برطانیہ میں بھی ایک ہی دن 917 افراد چل بسے ، تعداد 9 ہزار 875 ہو گئی
فرانس میں مزید 635 ہلاکتیں، تعداد 13 ہزار 832 ہو گئی، اٹلی میں مزید 619 ہلاکتیں، تعداد 19 ہزار 468 ہو گئی
اسپین میں مزید 525ہلاکتیں، تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی، ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی
نیویارک(صباح نیوز) کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی یلغار، 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ، امریکا میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ، ایک ہی دن ایک ہزار 830 ہلاکتیں ہوئیں۔ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں، تعداد 20 ہزار سے تجاوزکر گئی۔برطانیہ میں بھی ایک ہی دن 917 افراد مارے گئے، تعداد 9 ہزار 875 ہو گئی، فرانس میں مزید 635 ہلاکتیں، تعداد 13 ہزار 832 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 619 ہلاکتیں، تعداد 19 ہزار 468 ہو گئی۔اسپین میں مزید 525ہلاکتیں، تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی، ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی۔ ترکی میں بھی 95 اموات کے ساتھ تعداد ایک ہزار 101 ہو گئی۔ بیلجئیم 327، نیدرزلینڈ میں 132، کینیڈا میں مزید 84 ہلاکتیں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اٹلی، فرانس، اسپین اور جرمنی میں کورونا کا پھیلا ئوسست ہو گیا ، سولہ ممالک میں رفتار بہت تیز ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے لاک ڈائون جلد ختم ہوا تو وبا تباہ کن حد تک پھیل سکتی ہے۔