نیویارک(صباح نیوز)
کورونا سے دنیا بھر میں تباہی مچ گئی، مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 699 ہو گئی، 19 لاکھ 25 ہزار 151 افراد متاثر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 23 ہزار600 سے بڑھ گئی ،امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزارسے زیادہ ہے جب کہ چھتیس ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی۔ سپین میںعالمی وبا سے 17 ہزار 756 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے 14ہزار967، جرمنی میں 3194، برطانیہ میں 11329 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانس کے صدر نے ملک میں جاری لاک ڈائون کو 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔روس میں 148 افراد ہلاک اور 18328 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے صحت یاب ایک سو سولہ افراد میں کورونا وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹرز تمام افراد میں بیماری کی دوبارہ تشخیص کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے وباکے باعث حالات خراب ہونیکی وجہ سے فوج کی مدد طلب کر لی۔کورونا سے دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ 45 ہزار سترہ افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ۔عالمی وبا سے پوری دنیا خطرے میں ۔، عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف ویکسین ہی وائرس کے عالمی پھیلا ئوکو روک سکتی ہے ،عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو سوائن فلو سے دس گنازیادہ مہلک قرار دے دیا۔ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک موثر ویکسین ہی دنیا بھر میں اس بیماری کی منتقلی کو مکمل طور پر روک سکتی ہے۔عالمی رابطے سے کورونا کے بار بار سامنے آنے کا خطرہ جاری رہے گا۔