ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا جاری ، ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے

 مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ  92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار  29 ہے ، اعداد وشمار الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

آٹھ  فروری کے عام انتخابات سے قبل ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ  92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔ مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار  29 ہے جس میں 5 لاکھ 68 ہزار 406 مرد اور 5 لاکھ14 ہزار 623 خواتین ووٹرز  ہیں۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزار 783 ہے۔خیبر پختوانخوا میں 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ووٹرز میں ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں مرد ووٹرز 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہیں۔ سندھ کے 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ووٹرز میں مرد ووٹر ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین  کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔