بھارت میں متاثرین کی تعداد 2کروڑ 77لاکھ 39ہزار سے زائد ہے، 3لاکھ22ہزار 512افراد جان کی بازی ہار چکے

 دنیا بھر میںصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار ، فعال کیسز ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہیں

واشنگٹن/نئی دہلی (ویب ڈیسک)

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 35 لاکھ 37 ہزار 906 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6لاکھ 8ہزار 961تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 40لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 77لاکھ 39ہزار سے زائد ہے اور 3لاکھ22ہزار 512افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63لاکھ 92ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4لاکھ 59ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 56لاکھ 46ہزار 897افراد متاثر اور ایک لاکھ 9ہزار 290افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52لاکھ 28ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47ہزار 134ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں 50لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20ہزار 406ہے۔ برطانیہ میں 44لاکھ 77ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27ہزار 768اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔24نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔