ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے لاہورکے قومی اور صوبائی حلقوں کی پولنگ اسکیم جاری کردی

این اے 119میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد5 لاکھ 30 ہزار ایک سو67 ہے، 3 سو 38 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے

پی پی 147 میں کل ووٹرز 3 لاکھ 74 ہزار آٹھ سو 47 ہے، مجموعی طور پر 2 سو 32 پولنگ اسٹیشنزہونگے

پی پی 149 میں کل ووٹرزکی تعداد تین لاکھ 45ہزارچار سو 48ہے، 2 سو 18 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے

پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار پانچ سو سولہ ہے،116پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے

پی پی 164 میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 43ہزار تین سو 95 ہے ، کل97پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے

لاہور( ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات2024 کیلئے لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 119میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد5 لاکھ 30 ہزار ایک سو67 ہے،دو لاکھ 48 ہزار پانچ سو 81 خواتین جبکہ دو لاکھ 81 ہزار پانچ سو86 مرد ووٹرز ہیں۔ این اے 119میں مجموعی طورپر 3 سو 38 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں،پی پی 147 میں کل ووٹرز 3 لاکھ 74 ہزار آٹھ سو 47 ہے،ایک لاکھ 73 ہزارایک سو 72 خواتین جبکہ دو لاکھ ایک ہزار چھ سو 80 مردووٹرز کی تعداد ہے، پی پی 147 میں مجموعی طور پر 2 سو 32 پولنگ اسٹیشنزہونگے،پی پی 149 میں کل ووٹرزکی تعداد تین لاکھ 45ہزارچار سو 48ہے، ایک لاکھ 64 ہزارپانچ سو 69خواتین جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 8 سو 79 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔ پی پی 149 میں 2 سو 18 پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے،پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار پانچ سو سولہ ہے، 82ہزار سات سو 98خواتین جبکہ ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو 18مرد ووٹرزکی تعداد ہے،پی پی 158 میں مجموعی طور پر116پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے۔ پی پی 164 میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 43ہزار تین سو 95 ہے ،63 ہزار 57 خواتین جبکہ 80 ہزار 3سو 38 مرد ووٹرزکی تعداد ہے،پی پی164میں کل97پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے۔