انتخابی پولنگ  اسکیم جاری، 90675 پولنگ اسٹیشنز، 276398  پولنگ بوتھ ہونگے

522   پولنگ اسٹیشنزغیر مستقل عمارات میں بنائے جارہے ہیں ۔

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 ء کے لیے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ انتخابی اسکیم میں مرد خواتین ووٹرز کے لیے الگ الگ پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھس کی نشاندہی کر دی گئی جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جہاں پر 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ ہونگے   522   پولنگ اسٹیشنزغیر مستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں میں مجموعی طور پر خواتین کے لیے 25 ہزار 320 ، مرد ووٹرز کے لیے 23 ہزار 952 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 41 ہزار 403 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی ہوں گے ۔  ان پولنگ اسٹیشنوں میں 1 لاکھ 47 ہزار 552 مرد ووٹرز ، 1 لاکھ 28 ہزار 846 خواتین کے لیے پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے اور پولنگ بوتھ کی مجموعی تعداد 276398 اسی طرح مجموعی طور پر تمام پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 90675 ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جن  میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے