مظفرآباد (ویب ڈیسک)

آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 16 باغ(|||) کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا پولنگ اسٹیشن نمبر 42،134،135 اور 136 پر پولنگ 29 جولائی بروز جمرات کو ہو گی   پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی متعلقہ ریٹرننگ افسر نے ان پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔ اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  قمر الزمان ةیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار  سردار میر اکبر ہیں ۔