پی پی 52  میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی،ڈی پی اوسیالکوٹ

پی پی 52ضمنی انتخاب ،الیکشن کمشنر کا پیپلز پارٹی امیدوار کے الزامات کا نوٹس

 ڈی ایم او کو حقائق دریافت کر کے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری

lahwr +سیالکوٹ( ویب  نیوز)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو ا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار، افسران اور ایلیٹ فورس کے جوان حلقے میں سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے  جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی۔

الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق دریافت کر کے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی،حسن مرتضیٰ

 پنجاب میں ہم کسی سہارے سے واپس نہیں آنے چاہتے،میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ(صباح نیوز)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنے چاہتے۔