چناری (ویب ڈیسک)

ضلع جہلم ویلی میں تین روز میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی آگئی 70افراد کے ٹیسٹ پازٹیو آنے کے باعث ہٹیاں بالا،چناری اور چکار سمیت چودہ علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین روز میں جہلم ویلی کے مختلف علاقوں کے 70 افراد کرونا پازٹیو آنے کے باعث ڈپٹی کمشنر نے ہٹیاں بالا،چناری،چکار،مکنیٹ،لمنیاں ،نوگراں ،چھیلاں ،ڈبر کیلاں ،سراں ،لانگلہ ،دھنی بقالاں ،گھڑتھامہ ،دھنی شاہدرہ ،اور کھانڈا بیلہ میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کا نفاز کر دیا ہے تین روز میں کورونا کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد پورے ضلع جہلم ویلی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔