پاکستان  کے پہلے ڈیجیٹل شہرکے لئے کام شروع کردیا گیا

ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی  بورڈ  میں معاہدہ طے

 ڈیجیٹل شہر خیبر پختونخوا  کے علاقہ ہری پور میں بنے گا

اسلام آباد (صباح نیوز ) سرکاری تعاون سے  پاکستان کی پہلے ڈیجیٹل سٹی  کے لئے کام شروع کردیا گیا ، ہری پور میں 8 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی قائم کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی  بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے معاہدہ طے ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا  ہے۔اعلامیے کے مطابق ہری پور میں 8 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی قائم کی جائے گی، 11 ایکڑ رقبے پر محیط پاکستان ڈیجیٹل سٹی 2026 سے آپریشنل ہوگی، 4 لاکھ 80 ہزار مربع فٹ پر ہائی کلاس ٹیکنالوجی انفرااسٹرکچر لگایا جائے گا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں 4 ہزار سے زائد ہائی ٹیک ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی سے سالانہ 3 سے 5 کروڑ ڈالرز برآمدات ہوں گی۔پاکستان ڈیجیٹل سٹی سالانہ 6 ہزار آئی سی ٹی گریجوایٹس پیدا کرے گی جبکہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی کمپنیاں اپنے دفاتر قائم کر سکیں گی۔